کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق8 افراد گرفتار

ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے افضل شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا


ویب ڈیسک June 24, 2013
ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے افضل شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ رینجرز نے کارروائی کر کے8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہر قائد میں پرتشدد واقعات کاسلسلہ جاری ہے، آج بھی 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، قیوم آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی تاجر شیخ مسعود احمد شدید زخمی ہو گیا ، جس نے زخمی حالت میں گاڑی چلا کر اسپتال کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم دوران ڈرائیونگ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے مقتول تاجر کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے افضل شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مقتول جعفر طیار سوسائٹی کا رہائشی بتا یا جاتا ہے ، سپر ہائی وے پر کوئٹہ ٹاون کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا جبکہ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ، ماڑی پور روڈ پر واقع مچھر کالونی میں صدام چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ، جس کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا

دوسری جانب رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ، رینجرز نے گزشتہ شب نادرن بائی پاس کے اطراف کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں