موبائل ٹاورز کی شعائیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں، پشاور ہائی کورٹ

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
رہائشی علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت، فوٹو: فائل

رہائشی علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت، فوٹو: فائل

پشاور: ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ موبائل ٹاورز کی شعائیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے ڈی جی ماحولیات تحفظ اتھارٹی سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ  رہائشی علاقوں، اسکولوں اور آبادی کے درمیان لگے ٹاورز کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ  جدید دور میں ہمارے ہاتھوں میں موبائل کا کھلونا دے کر ترقی پذیر ممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم  ہمارے لئے انسانی زندگیاں زیادہ قیمتی ہیں۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ  موبائل ٹاورز کی شعاعیں کینسر جیسے مرض کا سبب بن رہی ہیں اور موبائل فون نے ہمارے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔