حماس سے جنگ بندی پر اسرائیلی وزیر دفاع احتجاجاً مستعفی

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
اسرائیلی وزیردفاع نے حماس سے سیز فائر پر استعفیٰ دیا۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی وزیردفاع نے حماس سے سیز فائر پر استعفیٰ دیا۔ فوٹو : فائل

تل ابيب: اسرائیلی وزیردفاع لائیبر مین نے حماس سے جنگ بندی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع اویگڈور لائیبرمین نے اسرائیلی حکومت کا فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم نیتن یاہو کو بھیجوا دیا ہے، تاحال وزیراعظم ہاؤس نے استعفیٰ منظور ہونے یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حماس اور فلسطین کی دیگر چھوٹی مزاحمت کار تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیل اور حماس نے یہ سیز فائر مصر کی مداخلت پر کیا جس کے تحت الیکشن کا انعقاد بھی کرایا جانا ہے۔

حماس نے سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ مصر کی مداخلت پر سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک اسرائیل کی جانب سے معاہدے کا احترام کیا جاتا رہے گا تب تک حماس بھی ہتھیار نہیں اُٹھائے گی۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور رواں ہفتے فوجی آپریشن میں مقامی حماس رہنما نورالدین براکا سمیت 10 کے قریب فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور فلسطینی بستیوں پر راکٹ داغے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔