ورلڈ کپ کیلیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

محمد یوسف انجم  بدھ 14 نومبر 2018
ورلڈکپ کیلیے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ورلڈکپ کیلیے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی  قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ فائنل فہرست کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی رائے بھی لی گئی جب کہ دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔

ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبینیشور میں ہورہا ہے۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی۔ ملایشیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔ قومی ٹیم یکم  جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کی 21 نومبر کو روانگی طے ہے۔

واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی۔ 2014 میں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔