سندھ اسمبلی میں سیلزٹیکس وصولی اور ساجد قریشی کے قتل کیخلاف قراردادیں منظور

اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 24, 2013
اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی نے ٹیکس میں اضافے اور رکن اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کے خلاف قراردادیں منظور کرلیں اس کے علاوہ ایوان نے ملک کے لئے بے نظیر بھٹو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سانحہ نانگا پربت میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما جام خان شورو نے سیلزٹیکس وصولی کے اختیارات صوبوں سے واپس لینے اوروفاقی حکومت کو منتقل کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی، قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت خدمات پر سیلزٹیکس کی وصولی کا اختیارصوبوں کو دیا جائے، اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد احمد نے ساجد قریشی اوران کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی شرمیلافاروقی نے شہید بے نظیربھٹو کو امن اور جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج عقیدت کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں