عمرہ سے واپسی پر کمسن بچے کی طیارے میں روح پرواز کرگئی

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
بچے کو طیارے میں مرگی کے دورے پڑے تھے، فوٹو: فائل

بچے کو طیارے میں مرگی کے دورے پڑے تھے، فوٹو: فائل

ابوظہبی: عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹتے ہوئے 4 سالہ بچہ دوران پرواز خالق ِ حقیقی سے جا ملا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یحیٰ نامی بچہ فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گیا تھا اور ادائیگی عمرہ کے بعد وہ جدہ سے بھارتی ریاست کیرالا جارہا تھا کہ اس دوران طیارے میں اس کی حالت بگڑ گئی۔

جدہ سے اڑان بھرنے کے 45 منٹ بعد بچے کو مرگی کا دورہ پڑا جس پر طیارے کو ابوظہبی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تاہم یحیٰ جانبر نہ ہوسکا اور والدہ کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یحیٰ ’ اسپیشل چائلڈ‘  تھا وہ نہ تو بول سکتا تھا اور نہ ہی چل سکتا تھا، یحیٰ مستقل وہیل چیئر پر تھا اور پیدائش کے بعد سے علاج جاری تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔