کراچی کی نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کراچی: لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے سول  اسپتال منتقل کیا  تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کوسول برنس وارڈ میں منتقل کیا تھا، سب کی حالت تشویشناک تھی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے انہیں بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاہم 6 افراد جانبر نہ ہوسکے جب کہ بچ جانے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔