نکاح پہ نکاح کیس، اداکارہ میرا سے 19 نومبر کو پھر جواب طلب

وقائع نگار خصوصی  جمعرات 15 نومبر 2018
عدالت میں میرا کے نکاح کیس کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

عدالت میں میرا کے نکاح کیس کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  اداکارہ میرا کیخلاف نکاح پہ نکاح کیس میں عدالت نے اداکارہ سے 19 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ ہدایت اللہ نے میرا کے مبینہ شوہر عتیق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں میرا کے نکاح کیس کا ریکارڈ پیش کردیا گیا جب کہ عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 نومبر کو دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔