مقبول بینڈ ’’جنون‘‘ کی دھماکے دار ایونٹ کے ساتھ واپسی

شوبز رپورٹر  جمعرات 15 نومبر 2018
ملک میں صوفی راک کے موجد جنون گروپ کے گزشتہ 14سالوں سے متعدد البم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک میں صوفی راک کے موجد جنون گروپ کے گزشتہ 14سالوں سے متعدد البم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مقبول بینڈ ’’جنون‘‘ سال کے سب سے بڑے دھماکے دارایونٹ کے ساتھ واپس آ رہا۔

پاکستان کا مقبول بینڈ ’’جنون‘‘ 13سال کے بعد بینڈ ایک بار پھر جمع ہوا ہے اور ایک بار پھر تاریخ کا سب4 سے بڑا میوزیکل ایونٹ کرنے جا رہا ہے جس میں جنون کے شائقین کو جنون کی دھماکا خیز پرفارمنس اور مسحورکن موسیقی گرما دیگی۔

ملک میں صوفی راک کے موجد جنون گروپ کے گزشتہ 14سالوں سے متعدد البم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ البم ’تلاش‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔