حسن اور حسین نواز کا ای سی ایل میں نام پاکستان آنے پر ڈالیں گے، وزارت داخلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 نومبر 2018
اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے،کالے ہرن کے شکار پر پابندی رہے گی، لاہورہائیکورٹ۔ فوٹو:فائل

اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے،کالے ہرن کے شکار پر پابندی رہے گی، لاہورہائیکورٹ۔ فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز اور اسحق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل کروا دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی، وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا اور اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 15روز تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔