سابق اولیمپئن نوید عالم کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 15 نومبر 2018
قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلیے جامع پروگرام پیش کرینگے، نوید عالم

قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلیے جامع پروگرام پیش کرینگے، نوید عالم

سابق ورلڈ چیمپین گولڈمیڈلسٹ نوید عالم کو پاکستان تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا۔

پی ٹی آئی اسپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منظوری کے ساتھ سابق ورلڈ چیمپین گولڈ میڈلسٹ اور اولمپین نوید عالم کو پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کی ہاکی ایڈوائزری /آرگنائزنگ کمیٹی برائے پاکستان کا آنریری سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔

ممبر پی او اے و سابق ورلڈ کپ گولڈمیڈلسٹ اولمپین نوید عالم نے سیکرٹری جنرل میاں عاصم محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع پروگرام پیش کرینگے اور اس سلسلہ میں جلد اپنے لائحہ عمل کو عملی جامہ بہنانے کے اقدامات کئے جائینگے-

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔