- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
خاتون نے طیارہ حادثے میں جاں بحق منگیتر کی آخری خواہش پوری کردی
جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک خاتون نے دلہن بن کر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے منگیتر کی آخری خواہش پوری کردی۔
گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو انڈونیشیا میں ایک طیارہ اڑان کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 189 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
ان ہی بدقسمت افراد میں 26 سالہ ڈاکٹر ریو ناندا بھی شامل تھے جن کی کچھ ہی روز بعد شادی تھی، ان کی منگیتر انتان سیری نے سانحے کے بعد خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ 13 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جلد ہی رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 189 افراد ہلاک
انتان سیری نے بتایا کہ ان کے منگیتر جکارتہ کے ایک سمینار میں شرکت کے لیے گئے اور واپسی پر ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جاتے ہوئے انہوں نے مذاق میں ایک بات کہی کہ اگر مجھے آنے میں تاخیر ہوجائے تو وہ عروسی لباس پہنیں، میک اپ کرکے پوری دلہن بنیں اور پھر اپنی تصاویر بھیج دیں۔
انتان کے بقول انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ مذاق ایک سنجیدہ بات میں تبدیل ہوجائے گا، حادثے کی خبر ان پر قیامت بن کر برسی لیکن پھر بھی انہوں نے منگیتر کے طے شدہ دن تک نہ آنے کی صورت میں اپنے محبوب کی دلہن بننے کی خواہش کو پورا کیا۔
خاتون نے بتایا کہ اتوار کے روز سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بلا کر انہوں نے خود کو دلہن کی طرح تیار کیا، پھر تصاویر بنوائیں اور اپنے منگیتر کی خواہش کو پورا کرکے ایک خوبصورت پیغام دوسروں تک پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔