جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2018
پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا (فوٹو: فائل)

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو اسلام  آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس  بنانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا جنہوں نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔