سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2018
پابندی کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے پر بھی پابندی ہوگی (فوٹو : فائل)

پابندی کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے پر بھی پابندی ہوگی (فوٹو : فائل)

 کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 20 ربیع الاول ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Double-sawari-ban-in-sindh-notification

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

پابندی کے دوران عید میلا النبیﷺ کے جلوسوں، میلاد النبیؐ کی محافل اور چُپ تعزیوں کے علاوہ پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی جو کہ 20 ربیع الاول عائد رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔