- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ایشین انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
بیجنگ: ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)کی ترجمان لارل اوسٹ فیلڈ نے جمعرات کو پاکستانی صحافیوں کے ایک وفدکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے آئی آئی بی نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ابتدائی طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے پر 160ملین ڈالر، کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر 100ملین ڈالر، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر 402 ملین ڈالر اور لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ منصوبے پر400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبے پر ورلڈ بینک کی جانب سے بھی 160 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان 80 ملین ڈالر مختص کرے گی۔ اسی طرح کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلیے بھی اے آئی آئی بی کے علاوہ دیگر سرمایہ کاروں کی جانب سے 390 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ پاکستان 92.5 ملین ڈالر اپنے وسائل سے مختص کرے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلیے حکومت پنجاب بھی 57.9ملین ڈالر فراہم کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔