وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا فوٹو: فائل

فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ ‘سر بنی یاس فورم’ کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔  فورم میں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی میزبان ملک کی قیادت اورفورم میں شریک رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔