اسلام آباد ایئرپورٹ پرسعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا فوٹو: فائل

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اورتمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، لینڈنگ کے دوران جہازکا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکوروک لیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے دوران تمام مسافراورعملہ محفوظ رہے تھے۔ جہازکی مرمت تک پرواز کواڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔