- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان جیتی بازی ہارگیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے آسان ہدف ملنے کے باوجود پاکستان ابوظہبی ٹیسٹ ہارگیا۔
ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 37 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپننگ بلے باز امام الحق اور محمد حفیظ اپنے اسکور میں صرف 2،2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بالترتیب 27 اور 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے، حارث سہیل بھی صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کی 3 وکٹیں 48 رنز پر گرنے کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی شراکت قائم کی، اسدشفیق 45 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ 130 رنز کے مجموعی اسکور پر اسدشفیق کی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔
نئے آنے والے بلے بازوں میں کوئی بھی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، بابراعظم 13، کپتان سرفراز احمد 3 جب کہ بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے لیکن اس کے باوجود ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے اور آخر میں خود ہی 65 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واٹلنگ 59 ، نکولس 55 اور رووال 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ حسن علی اور یاسر شاہ کے حصے میں 5،5 وکٹیں آئیں۔
پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔