’چندقوتیں وزیرداخلہ کوہٹاناچاہتی ہیں‘خورشیدشاہ کے موبائل پرمیسج

اپوزیشن لیڈرنے وزیرداخلہ کواعلیٰ شخصیت کی بیٹی کاپیغام دکھایا،وہ تواردونہیں جانتی، نثار


Numainda Express June 25, 2013
کون ہے جووزیرداخلہ کوہٹاکرکراچی میں آپریشن چاہتاہے،متحدہ رکن آصف حسین فوٹو: فائل

RAWALPINDI: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو موصول ہونیوالے موبائل میسج نے ہلچل مچا دی، سید خورشید شاہ نے کہا کہ انکے موبائل فون پرایک اعلیٰ شخصیت کی بیٹی کاپیغام آیا ہے کہ چند قوتیں وزیرداخلہ چودھری نثار سے خائف ہیں اور انکو اس وزارت سے ہٹانا چاہتی ہیں۔

کیونکہ وہ کراچی میں آپریشن کرنا چاہتی ہیں جس پر ایم کیوایم کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ ایوان کو بتایاجائے کہ کون ہے جووزیرداخلہ کوکرسی سے اتارنا چاہتا ہے اورکراچی میں آپریشن کرنا چاہتا ہے ۔ اس پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ میں نے آج تک کمپیوٹر استعمال نہیں کیا اورنہ ہی آپریٹ کرنا آتا ہے مگرمیرے نام سے بوگس فیس بک اکائونٹ بنائے گئے ہیں، یہ سب کیسے ہوتا ہے مجھے معلوم نہیں ، ایس ایم ایس بھی جعلی ہوسکتے ہیں۔



اس موقع پرخورشید شاہ نے ان کوموبائل مسیج دکھایا جس پر وزیر داخلہ نے کہاکہ میں اس میسیج کی بھی تصدیق نہیں کرسکتا کیونکہ یہ اردومیں لکھاہے اور جسکے بارے میں خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے وہ تواردو لکھنانہیں جانتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں