- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
بھارت میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 33 ہوگئیں
چینائی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندری طوفان ’گاجا‘ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 نومبر کو جنوبی بھارت کے ساحلی علاقے میں آنے والے ہولناک سمندری طوفان ’گاجا‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے اور تاحال رہائشی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔
120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے جھکڑ کی لپیٹ میں آ کر بتدائی طور پر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھتے ہوئے 33 تک جا پہنچی ہے، 10 سے زائد زخمیوں کی حالت تاحال نازک ہے۔
طوفان کی آمد سے قبل ریاست تمل ناڈو کی ساحلی پٹی سے 80 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ طوفان کے باعث بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی۔
ریاست تمل ناڈو کے 6 اضلاع میں 471 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے لیے 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے گرے درخت، ہورڈنگز اور کھمبوں کو اُٹھا کر شاہراؤں کو کلیئر کروا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔