ن لیگ نے رویہ نہ بدلا توراستے جدا ہو سکتے ہیںجے یوآئی

ملکی مفاد میں دست تعاون بڑھایا،ن لیگ نے فیصلوں پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،مولانا امجد


Numainda Express June 25, 2013
ملکی مفاد میں دست تعاون بڑھایا،ن لیگ نے فیصلوں پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،مولانا امجد فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ اگراس کے تحفظات دورنہ کیے گئے اور یکطرفہ رویہ ہی رہا توجے یوآئی حکومت سے تعاون کا ہاتھ کھینچ لے گی اوراپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوگی۔

جے یوآئی اور ن لیگ کے درمیان مبینہ اختلافات کے حوالے سے ''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے ن لیگ کی طرف ملکی مفاد میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت دست تعاون بڑھایا تھا تاکہ قوم کیساتھ کیے جانے والے وعدوں پرعمل ہوسکے اور یہ سسٹم کسی رکاوٹ کے بغیرکامیابی کیساتھ چلتا رہے۔



ہم نے قومی اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کی لیکن خیبر پختونخوا میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں ن لیگ کی قیادت نے جے یوآئی کے ساتھ مشاورت کی زحمت گوارا نہیں کی اوریکطرفہ فیصلہ کرلیا جس پر ہمیں اعتراض ہے، سیاست میں تعلقات یک طرفہ نہیں 2طرفہ بنیادوں پر ہوتے ہیں،ن لیگ کو چاہیے تھا کہ جب ہم نے اس کیساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیا تھا تو وہ بھی مثبت رویے کا اظہارکرتی اور فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں لیتی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس پرہمیں تحفظات ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ اگر ن لیگ کی قیادت نے آئندہ اپنا رویہ تبدیل نہ کیا توجے یوآئی اپنا راستہ جدا کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں