نیب کی حمزہ اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
دونوں بھائیوں کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا ہے، ترجمان نیب۔ فوٹو:فائل

دونوں بھائیوں کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا ہے، ترجمان نیب۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارتِ داخلہ سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ اور اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش

نیب ترجمان کے مطابق حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےخلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں، تاہم سلمان شہباز طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہورہے اور تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے، اس لئے نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان اور حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز نیب لاہور میں گرفتار شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ان کے دونوں بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔ سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم  حمزہ شہباز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔