سندھ بھر میں 10 تا 13 ربیع الاول ڈبل سواری پر پابندی عائد، ترمیمی نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

 کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 10 سے 13 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں 20 ربیع الاول تک پابندی لگادی گئی تھی تاہم اب ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر صرف 10  سے 13 ربیع الاول تک پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات پر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔