- پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن
- لاہور؛ خرچہ مانگنے پر شوہر کے مبینہ چھریوں کے وار سے تین بچوں کی ماں زخمی
- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انتھک محنت کا سہرا کوریو گرافر سروج خان کے سر باندھ دیا اور کہا کہ سروج خان کی رہنمائی کے باعث میں آج بھی محنت سے نہیں گھبراتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی اپنے کیریئر کے ابتدائی دن یاد ہیں کہ میں کوریو گرافر سروج خان کے ساتھ کام کررہا تھا جب کہ اُن دنوں میں مسلسل تین شفٹوں میں کام کرتا تھا۔
کنگ خان نے کہا کہ ایک دن شوٹنگ کے دوران تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجہ سے میں نے ہمدردی میں سروج خان سے صرف اتنا کہا تھا کہ سروج جی آج اتنا کام ہے کہ میں تھک سا گیا ہوں۔
میرا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے میرے گال پر پیار سے تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ آج تو کہہ دیا ہے لیکن آج کے بعد کبھی یہ مت کہنا تھا کہ کام زیادہ ہے کیوں کہ فلم کی اس نگری میں کوئی کام زیادہ نہیں ہوتا۔
یہ پڑھیں: عامر اور امیتابھ کی حمایت میں شاہ رخ خان میدان میں آگئے
شاہ رخ خان نے کہا کہ سروج خان کی رہنمائی کے بعد سے وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کہ میرے پاس کرنے کے لیے اتنے کام ہیں کہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں لیکن کسی کام کا دباؤ نہیں لیتا کیوں کہ خدا نے ہمیں ہمیشہ مواقع فراہم کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔