شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
سروج نے میرے گال پر پیار سے تھپڑ مارا اور کہا کہ آج کے بعد کبھی یہ مت کہنا کہ کام زیادہ ہے، شاہ رخ (فوٹو: فائل)

سروج نے میرے گال پر پیار سے تھپڑ مارا اور کہا کہ آج کے بعد کبھی یہ مت کہنا کہ کام زیادہ ہے، شاہ رخ (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انتھک محنت کا سہرا کوریو گرافر سروج خان کے سر باندھ دیا اور کہا کہ سروج خان کی رہنمائی کے باعث میں آج بھی محنت سے نہیں گھبراتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی اپنے کیریئر کے ابتدائی دن یاد ہیں کہ میں کوریو گرافر سروج خان کے ساتھ کام کررہا تھا جب کہ اُن دنوں میں مسلسل تین شفٹوں میں کام کرتا تھا۔

کنگ خان نے کہا کہ ایک دن شوٹنگ کے دوران تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجہ سے میں نے ہمدردی میں سروج خان سے صرف اتنا کہا تھا کہ سروج جی آج اتنا کام ہے کہ میں تھک سا گیا ہوں۔

میرا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے میرے گال پر پیار سے تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ آج تو کہہ دیا ہے لیکن آج کے بعد کبھی یہ مت کہنا تھا کہ کام زیادہ ہے کیوں کہ فلم کی اس نگری میں کوئی کام زیادہ نہیں ہوتا۔

یہ پڑھیں: عامر اور امیتابھ کی حمایت میں شاہ رخ خان میدان میں آگئے

شاہ رخ خان نے کہا کہ سروج خان کی رہنمائی کے بعد سے وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کہ میرے پاس کرنے کے لیے اتنے کام ہیں کہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں لیکن کسی کام کا دباؤ نہیں لیتا کیوں کہ خدا نے ہمیں ہمیشہ مواقع فراہم کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔