خیبر پختون خوا میں مضر صحت اشیاء کی شکایت کیلئے موبائل ایپ متعارف

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2018
ایپ سے اب تک 680 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں سے 660 پر ایکشن لیا جاچکا ہے، جنرل منیجر آئی ٹی (فوٹو : ایکسپریس)

ایپ سے اب تک 680 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں سے 660 پر ایکشن لیا جاچکا ہے، جنرل منیجر آئی ٹی (فوٹو : ایکسپریس)

پشاور: خیبر پختون خوا میں مضر صحت اشیا کی شکایت کے لیے ’’ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی‘‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی۔

خیبر پختون خوا ’’فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی‘‘ کے آئی ٹی منیجر محمد رومان نے موبائل ایپ کے بارے میں بتایا کہ شہری اس سہولت کے ذریعے مضر صحت اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اپنی شکایات موبائل کے ذریعے فوڈ اتھارٹی کے نوٹس میں لاسکیں گے۔

محمد رومان نے کہا کہ موبائل ایپ کو ’’فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی‘‘ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جسے باآسانی اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، اس ایپ میں شکایت کنندہ کا نام کسی کے سامنے عیاں نہیں ہوگا، شکایت درج ہونے کے بعد اسے چیک کیا جائے گا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

محمد رومان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل ایپ سے اب تک 680 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں سے 660 پر ایکشن لیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔