یاسر شاہ نے بیٹنگ لائن سے بڑے اسکور کی امیدیں وابستہ کرلیں

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 نومبر 2018
کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں تمام بولرز نے کردار ادا کیا، لیگ اسپنر۔ فوٹو: فائل

کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں تمام بولرز نے کردار ادا کیا، لیگ اسپنر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: یاسر شاہ نے بیٹنگ لائن سے بڑے اسکور کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

لیگ اسپنر نے کہا ہے کہ ابوظبی میں گزشتہ ٹیسٹ کی پچ مختلف تھی، کینگروز کیخلاف پہلے سے 5ویں تک گیند بریک ہوتی رہی،کیویز کی پہلی اننگز کے دوران بھی ٹریک پر نمی موجود تھی لیکن تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے،میرے خیال میں ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹسمینوں کو کریز پر قیام کرتے ہوئے خاص دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے جب کہ اگلے 2روز میں پچ کے بیٹنگ کیلیے مزید سازگار ہونے کی توقع ہے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں تمام بولرز نے کردار ادا کیا، پیسرز اور اسپنرز سب نے اچھی لائن ولینتھ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ انجری کے بعد ٹیم میں واپسی پر زیادہ بہتر فارم میں نہیں تھا، اس بار مختلف پلاننگ اور کوشش کی، اپنی گیندوں کی رفتار میں بھی کمی لایا، شکر ہے کہ تجربہ کامیاب رہا اور ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔