ورلڈ کپ کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزوں کا اجرا ہو گیا

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 17 نومبر 2018
رضوان سینئر کی قیادت میں پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ 21 نومبر کو بھارت کے شہر بھوبینشیور روانہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

رضوان سینئر کی قیادت میں پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ 21 نومبر کو بھارت کے شہر بھوبینشیور روانہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔

چیف کوچ توقیر ڈار، کوچ دانش کلیم اور کھلاڑی عرفان جونئیر کے ویزے بھی پیر تک جاری کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ستمبر کے آخری ہفتے میں پی ایچ ایف نے ویزہ درخواستوں کیساتھ دوسری ضروری سفری دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ چیف کوچ توقیر ڈار، کوچ دانش کلیم اور سینئر کھلاڑی راشد محمود کی درخواستیں چند روز پہلے دی گئی تھیں۔

دوسری جانب ورلڈکپ کی تیاریوں کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے، رضوان سینئر کی قیادت میں پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ 21 نومبر کو بھارت کے شہر بھوبینشیور روانہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔