کے الیکٹرک کی غفلت نے ایک اوربچے کی جان لے لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 نومبر 2018
کے الیکٹرک نے بھی اپنی غفلت چھپانے کے لیے معاملے کی تحقیقات کا روایتی بیان جاری کردیا ہے: فوٹو: فائل

کے الیکٹرک نے بھی اپنی غفلت چھپانے کے لیے معاملے کی تحقیقات کا روایتی بیان جاری کردیا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کرننھا خضر جان کی بازی ہارگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے تیسرٹاؤن میں پانچ سالہ خضرگھرکے باہرکھیل رہا تھا کہ زمین پرگرے بجلی کے تار سے الجھ کرجان کی بازی ہارگیا۔ بچے کے والد اوراہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کا تار جمعرات کی شب گرا جس کی بروقت کے الیکٹرک کو اطلاع بھی کردی گئی تھی لیکن انکی روایتی بے حسی نے ننھی جان نگل لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

افسوس ناک واقعے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی اپنی غفلت چھپانے کے لیے معاملے کی تحقیقات کا روایتی بیان جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کراچی میں ہی بجلی کا تار گرنے سے 8 سالہ بچے عمر کے دونوں بازو بری طرح جھلس گئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کے دونوں بازو جسم سے علیحدہ کردیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔