نوازشریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 نومبر 2018
نوازشریف نے شہباز شریف سے ان کی طبیعت دریافت کی، فوٹو: فائل

نوازشریف نے شہباز شریف سے ان کی طبیعت دریافت کی، فوٹو: فائل

 لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاراپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی  

سابق وزیراعظم کی آمد پر نیب آفس میں  سیکورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ اطراف  میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ک 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔