لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 18 نومبر 2018
مسافر کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے، ایدھی ذرائع۔ فوٹو:سوشل میڈیا

مسافر کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے، ایدھی ذرائع۔ فوٹو:سوشل میڈیا

حب: لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب خادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع حب میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔