- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
رنبیر کپور عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے
ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور طویل رفاقتوں کے بعد اب اچانک ہی عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’برہمسترا‘ کے سیٹ سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار ساتھ تو بیٹھے ہیں لیکن دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے دیکھی جانے والی قربت اب دوری کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔
تیزی سے وائرل ہونے والی اس تصویر میں رنبیر کپور موبائل استعمال کرنے میں مشغول ہیں جب کہ عالیہ کے چہرے سے کرب جھلک رہا ہے کیوں کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہنے والی عالیہ کے مرجھائے چہرے کی وجہ رنبیر بھی ہوسکتے ہیں جوکہ سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان ہیں۔
دوسری جانب فلم بینوں کا ماننا ہے کہ یہ تصویر فلم کے سیٹ کی بھی ہوسکتی ہے جس میں عالیہ چہرے پر دکھ کا پہاڑ سجائے بیٹھی ہیں۔
عالیہ اور رنبیر کے درمیان شروع ہونے والی قربت کی وجہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’برہمسترا‘ ہے جہاں سے دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں خبروں کی زینت بننا شروع ہوئیں یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کی فیملیز نے رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر 2020ء میں ان کی شادی کرانے کا بھی فیصلہ کیا جب کہ ان کی یہ فلم 2019ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔