جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ، آصف علی کا لاٹھی چارج، کیپ ٹاؤن فتحیاب

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈربن:  جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 لیگ میں پاکستانی بیٹسمین آصف علی کے لاٹھی چارج نے کیپ ٹاؤن بلٹز کو ڈربن ہیٹ پر 3 وکٹ سے فتح دلادی۔

بلٹز نے 158 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا، آصف علی نے صرف 33 بالز پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین 80 رنز بنائے، گذشتہ میچ کے ہیرو محمد نواز 9 رنز تک محدود رہے۔

کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے ڈربن نے 5 وکٹ پر 157 رنز بنائے، کھایا زونڈو نے ناٹ آؤٹ 49 اور کپتان البائی مورکل نے 45 رنز اسکور کیے۔ انرچ نورتیج نے 4 وکٹیں لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔