صبر کا پیمانہ لبریز، پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیا

اسٹاف رپورٹر  پير 19 نومبر 2018
لیاری ندی مو تی محل کے قریب مافیا نے غیرقانونی کنکشن لگالیے،بلا ک 15میں کئی ماہ سے پانی کی فراہمی بندہے،مظاہرین
فوٹو:فائل

لیاری ندی مو تی محل کے قریب مافیا نے غیرقانونی کنکشن لگالیے،بلا ک 15میں کئی ماہ سے پانی کی فراہمی بندہے،مظاہرین فوٹو:فائل

 کراچی: کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرتا جارہا ہے، پانی کے پیاسوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے، فیڈرل بی ایر یا کے مکینو ں نے غیر قانو نی کنکشنوں اورپانی کی عدم فر اہمی پر لیا ری ندی موتی محل گلشن اقبا ل پر پرامن احتجاج کیا مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں بینر ز اورپلے کا رڈ اٹھائے ہوئے تھے احتجاج میں بچے بھی شامل تھے۔

تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں پا نی کا بحران دن بدن سنگین شکل اختیا ر کر تا جا رہا ہے دستگیر فیڈر بی ایر یا بلا ک 15کے مکینو ں نے پا نی کی عدم فراہمی پر لیا ری ندی مو تی محل گلشن اقبا ل پر احتجاج کیا ،مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ لیاری ندی مو تی محل کے قریب ما فیا نے غیر قانونی کنکشن لگا ئے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے دستگیرفیڈر ل بی ایر یا بلا ک 15میں کئی ما ہ سے پا نی کی فر اہمی بند ہے مظا ہر ین نے بتا یا کہ فیڈر ل بی ایر یا کے لیے مختص لا ئن میں پا نی چو ری کر نے والی ما فیا نے غیر قانو نی کنکشن کر لیے ہیں۔

جس سے ہما رے علاقے میں پانی کی فر اہمی کئی ما ہ سے بندہے کئی با ر شکا یت درج کر اچکے ہیں لیکن پا نی چو ری کر نے والی ما فیا کے خلا ف کو ئی کا ررو ائی نہیں ہو رہی مظا ہر ین میں بچے بھی شامل تھے اطلا عات کے مطابق لیا ری ند ی نز د مو تی محل گلشن اقبا ل میں ما فیا نے غیر قانو نی کنکشن لگا ئے ہو ئے ند ی کے اند ر جنر یٹر اور مو ٹر یں نصب کی ہو ئی ہیں جس سے پا نی چو ری کیا جا رہا ہے اطلاعات کے مطا بق پا نی چو ری کر کے ٹینکر کے ذریعے ما فیا پانی فر وخت کر رہی ہے لیکن واٹر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے خلاف کو ئی کار رو ائی نہیں کی جا رہی جس سے فیڈرل بی ایر یا کے کئی بلاکس میں پا نی کی شد ید قلت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔