سندھ پولیس کی 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

اسٹاف رپورٹر  پير 19 نومبر 2018
نیشنل بینک میںسرمایہ کاری سے ہرماہ ساڑھے 11 لاکھ روپے کا منافع ملے گا
فوٹو:فائل

نیشنل بینک میںسرمایہ کاری سے ہرماہ ساڑھے 11 لاکھ روپے کا منافع ملے گا فوٹو:فائل

 کراچی:  آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے نیشنل بینک اور قومی بچت مرکز کے اعلیٰ سطح کے وفود نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔

ڈی آئی جی فنانس  اور اے آئی جی ویلفیئر بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس موقع پر سندھ پولیس اور نیشنل بینک وقومی بچت مرکز کے درمیان الگ الگ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے، مفاہمتی یادداشت کے مطابق سندھ پولیس نے بینولنٹ فنڈز کی مد میں قومی بچت اسکیم مرکز حبیب اسکوائرکراچی میں50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جو 3 سال بعد 15 کروڑ منافع کے ساتھ بڑھ کر 65 کروڑ ہو جائیںگے ، اسی طرح نیشنل بینک میں سندھ پولیس نے 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جس کا ہر ماہ ساڑھے 11 لاکھ روپے منافع بینولنٹ فنڈ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتا رہے گا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ  یادداشت کے نتیجے میں سندھ پولیس کے جوانوں کو فلاح وبہبود کی مد میں اضافی وسائل دستیاب ہو جائیں گے جبکہ سندھ پولیس کے جوانوں کا ویلفیئر پیکیج پہلے ہی بڑھاکر پنجاب پولیس کے مساوی کیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔