(ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی کیمپ جیل لاہورمیں طبیعت خراب

عمران اصغر  پير 19 نومبر 2018
 حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں فوٹو: فائل

حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قیدکی سزا کاٹنے والے ن لیگی رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی کی لاہورکیمپ جیل میں طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی فوری سرجری نہ کی گئی تو گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں ۔لاہورکیمپ جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے بائیں گردے کے سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بائیں گردے کی پتھری مثانے کی نالی میں چلی گئی جس سے حنیف عباسی کے گردے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اورڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل اور پھر لاہورکیمپ جیل منتقل کردیا گیا تھا جس سے ان کے لواحقین کو ملاقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔