بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور فوٹو: فائل

کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کوبھارتی فورسزکی سیزفائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔