ذہنی پریشانیوں کا شکار افراد کی عمر کم ہونے کا خدشہ

نیٹ نیوز  اتوار 19 اگست 2012
بے چینی، فکر اور افسردگی جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار افرادکی اکثریت کی اوسط عمر کم ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

بے چینی، فکر اور افسردگی جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار افرادکی اکثریت کی اوسط عمر کم ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانوی طبی ماہرین کے مطابق بے چینی، فکر اور افسردگی جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار افرادکی اکثریت کی اوسط عمر کم ہوتی ہے۔ اس بات کی تصدیق برطانیہ میں ایڈن گرگ یونیورسٹی کے طبی ماہرین کی ٹیم اور لندن یونیورسٹی کالج کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیق کے بعد کی ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے 68,000 افراد کی ہلاکتوں کا جائزہ لیا جو کہ قبل از وقت تھیں جن میں سے زیادہ کی ہلاکت کا سبب قلب کی مختلف بیماریاں اور کینسر تھا جوکہ ان افرادکے بے چینی، فکراور انتہائی افسردگی جیسی ذہی بیماریوں کا شکار رہنے کے باعث تھا۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کے اندر بے چینی، فکر اور انتہائی افسردگی جیسی ذہنی بیماریوں سے بچائو کے لیے ان کے اندر آگاہی پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔