چیف جسٹس نے کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت سے 10 دن میں رپورٹ طلب کر لی (فوٹو : فائل)

چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت سے 10 دن میں رپورٹ طلب کر لی (فوٹو : فائل)

کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا۔

یہ پڑھیں: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے، چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 دن میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔