- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
خود کو ڈریکولا سمجھنے اور ایک شخص پر حملہ کرنے والی لڑکی گرفتار
ماسکو: روس میں ایک 22 سالہ لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل ویمپائر (ڈریکولا) ہے لیکن پولیس نے اسے اپنے دعوے کی بجائے اسے ایک ایسے شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں پکڑا ہے جسے وہ وروولف (ایک بھیڑیا نما انسان) سمجھتی تھی۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نووسی برسک شہر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی الیکٹرینا ٹرسکایا نے مشہور ٹی وی شو ’دی ویمپائر ڈائریز‘ بار بار دیکھا اور وہ خود کو ویمپائر سمجھنے لگی۔ اس کے بعد اس نے خنجر سے ایک شخص پر وار کیا جس کے بعد اسے ڈھائی سال کی سزا سنادی گئی۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ الیکٹرینا کی سوشل میڈیا پر ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔ الیکٹرینا کچھ دن اس شخص کے پاس رہی اور ایک روز صبح بیدار ہونے پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے خون کا تقاضا کرنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ ایک ویمپائر ہے۔
اس کے بعد لڑکی نے چھری اٹھا کر اپنے دوست پر حملہ کردیا۔ اس موقع پر لڑکے نے لڑکی کا ہاتھ موڑ کر اس سے چھری چھین لی لیکن اگلے ہی لمحے لڑکی نے دوسری چھری اٹھا کر اس کے سینے پر وار کرنے کی کوشش کی جس سے ہلکی خراش آئی۔ اس دوران لڑکی خود کو ویمپائر کہتی رہی۔
اس کے بعد مرد گھر سے باہر بھاگا اور پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ تھوڑی دیر میں پولیس وہاں آگئی اور لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش پر اس نے اپنا نام الیکٹرینا کی بجائے ایلینا گلبرٹ بتایا جو ویمپائر ٹی وی شو کی مرکزی کردار تھی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے دشمن کو مارنا چاہتی تھی جو ایک وروولف تھا۔
اس عجیب و غریب حملے کے بعد عدالت نے الیکٹرینا کو ڈھائی سال قید اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی ہے یہ جرمانہ اس مرد کو دیا جائے گا جس پر اس نے حملہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔