نیب لاہور کا ہیڈ کوارٹر خوف اور دہشت کا مرکز بن چکا ہے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
نیب کا کالا قانون دورِآمریت کی نشانی ہے، سعدرفیق :فوٹو:فائل

نیب کا کالا قانون دورِآمریت کی نشانی ہے، سعدرفیق :فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ نیب کا کالا قانون دورِ آمریت کی نشانی ہے، اپنے دورِاقتدار میں اس قانون کے سقم دور نہ کرنا ہماری نالائقی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کہنا تھا کہ نیب کا کالا قانون دورِآمریت کی نشانی ہے، اپنے ادوار میں اس کے قانونی سقم دورنہ کرنا ہماری نالائقی تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب لاہور کا ہیڈ کوارٹر خوف اور دہشت کا مرکز بن چکا ہے، زیرتفتیش اور زیرحراست افراد سے مرضی کے بیانات لینے کے لیےغیرانسانی اورغیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں، میرے خلاف بھی ثبوت اکٹھے کرنے اور گواہی حاصل کرنے کے لئے لوگوں پر جبر کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ میں میری ضمانت کی منسوخی کی لئے نیب کا جواب کسی بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر طوطا کہانی ہے،  ڈی جی نیب لاپور نے قیصرامین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بنانے کے لئے بہت دباؤ ڈالا اور جب انہوں نے انکار کیا تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔