- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
آئی ایم ایف نے پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے قرض دینے کے عوض پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سمیت سی پیک کے تحت قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پروگرام کے لیے ایم ای ایف پی کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی جب کہ آئی ایم ایف نے نئی شرائط و تجاویز بھی پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین اور متحدہ عرب امارات سے طے پانے والے معاہدوں اور سی پیک کے تحت چین کے ساتھ مالی معاونت کی تمام تفصیلات فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف سے اختلاف برقرار ہیں اور آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم روپے کی قدر میں کمی مرحلہ وار اور جون تک ہوگی۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کی بھی تجویز دی ہے جب کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیکس دینے والے ہر شخص کا ہرسال آڈٹ کیا جائے، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 47 سو ارب سے زائد مقرر کیا جائے، ریونیو میں شارٹ فال پورا کرنے کے لیےعملی اقدامات کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔