امریکا آج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
امریکا سے محاذ آرائی ہمارا مقصد نہیں، لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، وزیرخارجہ (فوٹو: فائل)

امریکا سے محاذ آرائی ہمارا مقصد نہیں، لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، وزیرخارجہ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی جنگ کی قیمت اپنے خون سے چکائی ہے امریکا آج محفوظ ہے تو پاکستان کی وجہ سے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی جنگ کی قیمت خون سے چکائی ہے، ہم نے 75 ہزار لوگوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت کا 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اگر آج امریکا محفوظ ہے تو پاکستان کی وجہ سے ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے

وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ایسی باتیں پہلی بار نہیں کیں، سارا ملبہ پاکستان پر نہیں گرایا جاسکتا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایسے بیانات شرم ناک ہیں کیونکہ وہ پاکستان کی حقیقی قربانیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا افغانستان میں ناکامیوں پرغورکرے

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، محاذ آرائی ہمارا مقصد نہیں کیوں کہ تعلقات قائم رکھنا دونوں ممالک کی ضرورت ہے لیکن ریکارڈ درست کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں پاکستان کا مفاد عزیز ہے، پاکستان کے مفادات مدِنظر رکھ کرخارجہ پالیسی بنائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔