شاہ رخ خان عید اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے

نیٹ نیوز  ہفتہ 18 اگست 2012
کنگ خان نے کہا کہ وہ عید کی نماز ممبئی میں پڑھیں گے فوٹو : فائل

کنگ خان نے کہا کہ وہ عید کی نماز ممبئی میں پڑھیں گے فوٹو : فائل

ممبئی: شاہ رخ خان عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائینگے۔ وہ ان دنوں یش راج فلمز کی بغیر ٹائٹل کے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں لداخ میں ہیں تاہم انھوں نے شوٹنگ شیڈول اس طرح ترتیب دیا ہے کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ عید منا سکیں۔

ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ وہ عید کی نماز ممبئی میں پڑھیں گے اور گھر کے افراد کے ساتھ عید کی تقریبات جو پیر کو متوقع ہیں میں شرکت کر کے واپس لداخ آکر شوٹنگ میں مصروف ہو جائینگے۔ 46 سالہ سپرسٹار اس فلم میں ایک فوجی افسر کا رول ادا کر رہے ہیں جس کے کچھ سین لداخ میں فلمائے جا رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور انوکا شرما نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔