اقوام متحدہ کمیٹی میں حق خود ارادیت کی پاکستانی قرارداد منظور

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
قرارداد میں دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

قرارداد میں دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔

حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو ریکارڈ 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ 83 ممالک کی شریک اسپانسر شپ حق خود ارادیت کی عالمی حمایت کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان ہمیشہ سے حق خود ارادیت کا زبردست حامی رہا ہے، مقبوضہ کشمیر سے فلسطین تک تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔