شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کی صحافی پر چلانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
حال ہی میں ابرام سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کڈز نے آرادھیا رائے بچن کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کی فوٹوفائل

حال ہی میں ابرام سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کڈز نے آرادھیا رائے بچن کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کی فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی صحافیوں اورفوٹوگرافرز  پر چیخنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز ورلڈمیں فیشن فوٹوگرافرز اورصحافی اداکار اور ان کی نجی زندگی سے متعلق ہر بات جاننے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اداکاروں اور ان کے بچوں کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں تاہم فوٹوگرافرز اورصحافیوں کا اس طرح پیچھا کرنا کبھی کبھی اداکاروں اوران کے گھر والوں کو پریشان کردیتاہے ایسا ہی ہوا حال ہی میں کنگ خان کے 5 سالہ بیٹے ابرام خان کے ساتھ۔

بالی ووڈ کے تمام اسٹارکڈز نے حال ہی میں اداکارہ ایشوریارائے بچن کی بیٹی آرادھیا رائے بچن کی ساتویں سالگرہ کے موقع منعقدہ پارٹی میں شرکت کی۔ پارٹی میں شلپاشیٹھی، ایشادیول، فرح خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھےاور بہت انجوائے کررہے تھے۔

تاہم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹا ابرام خان اپنے والدین کے پارٹی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا ایسے میں پارٹی کے اختتام پر جب امیتابھ بچن کے گھر کے باہر موجود صحافیوں نے ننھے ابرام کی تصاویر لینا چاہیں تو وہ غصے میں آگیا اور صحافیوں پر چلانا شروع کردیا کہ تصاویر نہ لیں۔

ابرام کی صحافیوں پر غصہ کرنے اورچلانے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بہت ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اگر بچہ اداس ہے تو اس کی تصاویر نہیں لینی چاہئیے تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔