ہوائی اڈوں کی زمینوں پر بھی قبضہ مافیا کے ڈیرے

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
 سب سے زیادہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 14 ہزار 525 ملین کی اراضی پر لوگ قابض ہیں۔ فوٹو : فائل

سب سے زیادہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 14 ہزار 525 ملین کی اراضی پر لوگ قابض ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کی زمینوں پر بھی مافیا کے قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اربوں کی زمینیں بھی قبضہ مافیا سے بچ نہ پائی، اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس کی اربوں مالیت کی کمرشل جائیداد پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں، سب سے زیادہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 14 ہزار 525 ملین کی اراضی پر لوگ قابض ہیں۔

دوسرے نمبر پر بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ کی 7 کروڑ 57 لاکھ مالیت کی اراضی قبضہ مافیا کے پاس ہے، اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ کی ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔ اسلام آباد، شہید ذوالفقار، ملتان اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر بھی مختلف افراد کا قبضہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔