پی ایس ایل ڈرافٹنگ؛ ڈی ویلئرز کو لاہور قلندرز نے خرید لیا

عباس رضا  منگل 20 نومبر 2018
 ای این بیل ڈائمنڈ پلیئر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ فوٹو : پی ایس ایل

ای این بیل ڈائمنڈ پلیئر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ فوٹو : پی ایس ایل

 اسلام آباد: پی ایس ایل 4 ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے اے بی ڈی ویلئیرز اور محمد حفیظ کو چن لیا۔

پاکستان سپر لیگ 4 کی ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اے بی ڈی ویلئرز کو چن لیا، چھٹی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کا انتخاب کرلیا جب کہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر کی کیٹیگری میں محمد حفیظ کو خریدلیا۔

کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی نظر انتخاب ٹھہرے،  شاہد آفریدی کو چھٹی ٹیم نے منتخب کرلیا،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیرن براوو کو لیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں کورے اینڈرسن بریتھ ویٹ لاہور قلندرز میں شامل ہوئے، مصباح الحق پشاورزلمی، جوئے ڈینلی چھٹی ٹیم میں شامل کرلئے گئے۔  ای این بیل ڈائمنڈ پلیئر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔