پنجاب اسمبلی میں آن لائن ٹیکسی سروس کو حکومت کی نگرانی میں چلانے کی قرارداد

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کو حکومت کی نگرانی میں چلایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس اوبر اور کریم کو ریگولیٹ کرکے حکومت کی نگرانی میں چلایا جائے، قرارداد پیپلزپارٹی کے ارکان مخدوم عثمان اور رئیس نبیل نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی سروس والوں کا صارفین اور ٹیکسی مالکان کے ساتھ  رویہ نامناسب ہے، اس حوالے سے صارفین اور ٹیکسی مالکان متعدد بار اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کراچکے ہیں، لیکن ٹیکسی سروس والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، لہذٰا اوبر اور کریم ٹیکسی سروس حکومت کی سرپرستی میں چلائی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔