پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھیں گے تاہم ملکی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا چاہئے، ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلیے کام کیا، اس جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی۔

آرمی چیف نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا، لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔